سانحہ 9مئی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: مولانا اشرف طاہر
قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)صدر سنی علماءکونسل پنجاب مولانا اشرف طاہر نے سانحہ 9مئی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ کی وجہ سے دنیا بھرمیں ملک اور فوج کا وقار اور تقدس بری طرح سے پامال ہواہے اس سانحہ کی آزادانہ غیرجانب دارانہ تحقیقات ہونی چاہئے اور اس کیلئے ایک جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جو اس کے پیچھے کارفرما ہاتھوں کو بے نقاب کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات جنم نہ 'ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی میرج ہال میں میڈیا سے دوران گفتگو کیا۔