حکومت ملک چلانے میں ناکام ہو چکی : کاشف معراج
جھبراں ( نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری کاشف معراج گجر نے کہا کہ ملک میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، یہ حکومت ملک چلانے میں ناکام ہو چکی ہے، گروتھ منفی ہوگئی ہے، ایک بات عیاں ہوگئی کہ جو پارٹی چھوڑ رہا ہے وہ رہا ہورہا ہے جو عمران خان کے ساتھ ثابت قدم ہے وہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار ہورہا ہے۔