تحریک انصاف نے ہمیشہ قانون وانصاف کی بات کی: افضل علی ورک
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما سابق یو سی چیئرمین و امیدوار پی پی 139 حاجی افضل علی ورک نے کہا کہ ملک میں جتنی جلد انتخابات ہوں گے حالات اتنی جلدی معمول پر واپس آئیں گے اور اسی سے سیاسی اور معاشی استحکام بھی آئے گا ، تحریک انصاف نے ہمیشہ قانون وانصاف کی بات کی ہے،پارٹی چیئرمین عمران خان سمیت تمام لیڈر شپ 9 مئی کے جلاﺅ گھیراﺅ کے واقعات کی مذمت کر چکی ہے ۔