گوجرانوالہ پولیس نے یوم تکریم شہدا جوش و جذبہ اور عقیدت کےساتھ منایا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ پولیس نے بھی یوم تکریم شہدا پاکستان مکمل جوش و جذبہ اور عقیدت کے ساتھ منایا۔ یوم تکریم شہدا کی پر وقار تقریب اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو ر کمانڈر گوجرانوالہ،آئی جی پنجاب عثمان انور نے خصوصی شرکت کی۔اس کے علاوہ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی،ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف،پاک فوج کے سینئر افسران،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل،قائمقام سی پی او گوجرانوالہ حسن افضل،آر او سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ،شہدائے پولیس کی فیملیز اور پولیس کے غازیوں نے بھی شرکت کی۔کور کمانڈر گوجرانوالہ اور آئی جی نے یاد گار شہدا پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور شہدا کے درجات میں بلندی کی دعا کی۔تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بارڈر پر خاکی،پولیس سمیت تمام شہدا پاکستان اور غازیوں کو آج ہمارا سلام ہے۔