تحریک انصا ف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے: غلام نبی ورک
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے سےنئر رہنماو میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے سابق اپوزیشن لیڈرحاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ جب بھی انتخا بات ہو ئے پورے ملک میں تحریک انصا ف کلین سو پ کرےگی تحریک انصا ف اس وقت ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جس سے کو ئی انکار نہیں کر سکتا ، تحریک انصا ف کی مقبو لیت ہی امپور ٹڈ حکومت کیلئے خو ف کی علامت بنی ہو ئی ہے امپور ٹڈ حکومت آ خر کب تک انتخابات سے بھا گے گی انہیں ہر صور ت ملک میں انتخابات کرانے پڑیں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے حاجی غلام نبی ورک نے کہاکہ تحریک انصاف کو وہ لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں جو تحریک انصاف کو محض اقتدار کی کر سی تک پہنچنے کیلئے اسے سیڑھی کے طور پراستعمال کرنا چاہتے تھے ۔