• news

 پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے:شیخ فیصل ایوب


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب نے یوم تکرم شہداءکے حوالے سے کہا کہ پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ اللہ کی رحمت کے بعد افواج پاکستان کاہر جوان ہمارے ملک کی سلامتی پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیں آزادماحول میںجینے کا حق دلا رہا ہے ۔بحیثیت پاکستانی قوم ہم شہداءکی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے ۔ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے آج پاکستان شہداءکی قربانیوں سے ہی قائم ہے اور جب تک افواج پاکستان ہے ہمار املک ہمیشہ قائم رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مختلف صنعتی وتجارتی تنظیموں کے نمائندہ وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر نائب صدر عادل ندیم،اراکین مجلس عاملہ ،سابق صدور اور بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ جس قوم نے اپنے شہداءکو بھلادیا ان کا کوئی نام لیوا نہیں رہتاکیونکہ اٹل حقیقت ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔ہمیں اپنی فوج پر پورا یقین ہے کہ وہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن