• news

مہنگائی ‘غریب کے خاتمہ کےلئے مےدان سیاست میں اترے ہیں: سیف اللہ قصوری 


الہ آباد/ٹھینگ موڈ (نمائندہ نوائے وقت) نفرت کی سیاست کو دفن کرنے اور مہنگائی و غریب کے خاتمہ کےلئے سیاست کے میدان میں اترے ہیں 28 مئی کو مینار پاکستان پر تکبیر کانفرنس میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ سے امیدوار پی پی 178 پروفیسر حافظ سیف اللہ قصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ 75 سال سے ملک میں یا تو مارشل لاءرہا یا جمہوری قوتوں نے بھی پاکستان کےلئے اور غریب عوام کےلئے کچھ نہ کیا ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا بیوروکریٹ اور سیاستدانوں نے اربوں کی جائیدادیں بنائیں پاکستان کا کوئی ایسا سرکاری محکمہ نہیں جس میں نیچے سے لیکر اوپر تک کرپشن نہ ہوتی ہو صورتحال اس قدر تشویشناک ہو چکی ہے کہ نظام عدل میں پوری دنیا میں ہمارا گراف بہت نیچے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن