• news

 پاک فوج کی مضبوطی میں ملک و قوم کی سلامتی مضمر ہے: ضیاءاللہ شاہ بخاری

حافظ آ باد(نمائندہ نوائے وقت)سربراہ متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل،ڈاکٹر علامہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری نے کہا ہے پوری قوم کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرنا عوام کا اپنی مسلح افواج سے محبت کا ثبوت ہے۔ ریاست کسی بھی صورت پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہونے والی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان ایک بار پھر ففتھ جنریشن وار کی زد میں ہے،دشمن ہائبرڈ جنریشن وارفیئر کے ذریعے ہمارے ذہنوں کو نشانہ بناکر ہمارے درمیان انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وہ یہاں مقامی میرج ہال میں استحکام پاکستان و قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کے دوران کر رہے تھے جس میں تمام مکاتب فکر کے علمائ، صحافیوں، تاجران اور معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ علامہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری نے اپنے خطاب میں کہا پاک فوج کی مضبوطی میں ہی ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام مضمر ہے۔ ملک کے دفاعی اداروں، حساس تنصیبات اور شعائر اسلام و شہدا کی یادگاروں کو نذر آتش کرنے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن