• news

 افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ملکی سلامتی کی ضامن ہیں: مقررین


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )جماعت اہل سنت پاکستان وجماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیراہتمام شہدائے ناموس رسالت و شہدائے پاکستان کی روح کو ایصال ثواب کرتے کے لئے قرآن خوانی کی تقریب علامہ صاحبزادہ پیر محمد داﺅد رضوی کی زیر صدارت مرکز انورالمساجد پاپولرنرسری میں ہوئی بعد ازاں یوم تکریم شہدائے پاکستان ریلی نکالی گءریلی میں جماعت اہل سنت پاکستان کے آرگنائزر صاحبزادہ پیر سید مستجاب علی شاہ شیرازی جماعتی ناظم اعلی حافظ محمد رفیق قادری،ممبر امن کمیٹی مولانا محمد اکبر نقشبندی،چئیرمین چوہدری مدثر بٹر آف گگڑ کے،دارالعلوم نعمانیہ رضویہ واپڈا ٹاون کے مہتمم محمد سلمان احمد،راہنما انجمن طلبا اسلام محمد شاذب چٹھہ،جنرل سیکرٹری پرائیویٹ سکولز محمد عمران یعقوب سیالوی،راہنما جماعت رضائے مصطفی محمد اشفاق احمد رضوی چئیرمین پاپولرنرسری خطیب الرحمان مغل چوہدری اعجاز احمد گورائیہ،سید طارق محمود شاہ کے علاوہ کثیرتعداد میں کارکنان نے شرکت کی قرآن خوانی کی تقریب و ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ملکی سلامتی کی ضامن ہیں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن