• news

 پاک فوج کے شہداءپر پوری قوم کو فخر ہے: سائرہ افضل تارڑ


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداءپر پوری قوم کو فخر ہے۔9مئی کو شہدا کی جو توہین کی گئی، اس بارے ہمارے پاس کوئی الفاظ نہیں۔ وہ قومیں کبھی زندہ نہیں رہتیں اور آگے نہیں جاتی جو اپنے شہداءکی عزت نہیں کرتیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا پی ٹی آئی جس طرح بنائی گئی، اسی طرح اس کا جنازہ نکل رہا ہے۔ یہ ایک غیر فطری پارٹی تھی اِدھر اُدھر سے لوگوں کو لا کر عمران خان کے ساتھ جمع کیا گیا۔ سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا پی ٹی آئی چھوڑنے والے کئی سابق اراکین قومی اسمبلی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے کے خواہش مند ہیں میراخیال ہے ایسے لوگوں کو پارٹی میں کبھی بھی نہیں لینا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن