• news

 قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: علامہ حنیف چشتی 


گکھڑمنڈی(نامہ نگار)یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لےے راہوالی کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبا نے تقاریب منعقد کرنے کے بعد ریلیاں نکالیں، جماعت اہلسنت راہوالی زیر اہتمام جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاءالقران کے طلبا نے شہدائے پاکستان کے درجات کی بلندی کے لےے تقرےب منعقد کی جس میںقرآن خوانی کے بعد مہتمم جامعہ جماعت اہلسنت کے صوبائی نائب امیر علامہ محمد حنیف چشتی نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لےے خصوصی دعا کرائی بعد ازاں سیکڑوں طلبا نے قومی پرچم اٹھائے پاک فوج سے اظہار یکجہتی پر مبنی عبارت والے بےنرز اٹھائے، نائب مہتمم علامہ عطاءالمصطفیٰ جمیل کی قیادت میں اپنے اساتذہ کے ہمراہ ریلی نکالی ۔ دوسری تقریب کا انعقاد حےدر ماڈرن سکول راہوالی کے چیئرمین محمود حیدر بٹ کی طرف سے کیا گیا۔جس میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی پاک فوج اور شہدائے پاکستان کے لواحقین کے شانہ بشانی کھڑی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن