پاکستان ویمنز ون ڈے کپ‘۔ بلاسٹرز نے چیلنجرز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بلاسٹرز نے پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں چیلنجرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔چیلنجرز کی کپتان عمیمہ سہیل نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 40 اوورز میں ٹیم 117 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ جویریہ خان نے 37 ‘جویریہ رو¿ف نے 20 ‘ امبر کائنات15 رنز بنائے۔چیلنجرز کی آخری 8 وکٹیں سکور میں 42 رنز کا اضافہ کرسکیں۔فاسٹ باﺅلر ڈیانا بیگ نے 4‘ لیفٹ آرم سپنر عائشہ بلال نے 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ بلاسٹرز کی ٹیم نے35.3اوورز میں چار وکٹوں پرہدف پورا کرلیا۔کپتان منیبہ علی نے35 رنز بنائے۔دعا ماجد نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔نورین یعقوب نے18 رنز دےکر2 وکٹیں حاصل کیں۔ڈیانا بیگ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ کل ڈائنامائٹس اور چیلنجرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائےگا۔