ون ڈے ٹورنمنٹ کا افتتاحی میچ اقبال ظہور اکیڈمی نے جےت لےا‘ ذیشان الطاف مین آف دی میچ
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سیکنڈ انڈر 13 گیم ڈویلپمنٹ ون ڈے ٹورنمنٹ کے افتتاحی میچ میں اقبال ظہور اکیڈمی نے پنجاب سپورٹس بورڈ اکیڈمی کو پچاس رنز سے شکست دے دی ذیشان الطاف نے سنچری کی اور وہ مین آف دی میچ قرار پائے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اقبال ظہور کرکٹ اکیڈمی نے 35 اورز میں 303 سکور کیا جسکے جواب میں پنجاب سپورٹس بورڈ اکیڈمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 255 سکور بنا سکی پنجاب سپورٹس اکیڈمی کی جانب سے محسن علی نے 72 اور شایان شاہد نے 32 سکور کیا۔