پاکستان شاہینز نے زمبابوے سلیکٹ کو آﺅٹ کلاس کردیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان شاہینز نے زمبابوے اے ٹیم کو سیریز کے پانچویں ون ڈے میچ میں آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے177رنز سے شکست دیدی ‘میزبان ٹیم کو چھ میچوں کی سیریز میں تین دو کی برتری حاصل ہے ۔ میزبان زمبابوے سلیکٹ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ شاہینز نے 6وکٹوں پر 314رنز بنائے ۔ عمران بٹ اور حسیب اللہ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 139رنز بنائے ۔ عمران بٹ 64اور حسیب اللہ 62رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ عمیر یوسف نے ناقابل شکست89رنزبنائے ۔ روحیل نذیر 16‘کامران غلام 12‘کپتان حسین طلعت 7‘قاسم اکرم 13رنز بناسکے ۔ عامر جمال 24رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ برینڈن میووٹانے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ میزبان زمبابوے سلیکٹ ٹیم 31.4اوورز میں 137رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ کلائیو مینڈاڈی 41رنز بناکر نمایاں رہے ۔ انوسنٹ کایاسات ‘ٹیڈی وناشی انیس ‘ویسے مدھیویرے پندرہ‘کپتان سین ولیمز پندرہ ‘سکندر رضا نو ‘ملٹن سمباچودہ‘برینڈ میووٹا تین‘بریڈ ایوانز چار ‘رچرڈ نگارواصفر پر آﺅٹ ہوئے ۔ شاہ نواز دھانی ‘قاسم اکرم نے تین تین ‘مہران ممتاز نے دو ‘محمد علی ‘عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخر ی ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔