سانحہ بارکھان کیس‘ درخواست ضمانت خارج‘ انعام شاہ کھیتران گرفتار
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سانحہ بارکھان کیس میں پولیس نے انعام شاہ کھیتران کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کر لیا۔ سیشن جج رکنی نے انعام شاہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ پولیس نے انعام شاہ کھیتران کو گرفتار کر کے کرائم برانچ کے حوالے کر دیا۔ بارکھان میں تین خواتین کی تشدد زدہ لاشیں کنویں سے برآمد ہوئی تھیں۔