• news

جوڈیشل کمشن نے 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری کردئیے 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) حکومت کی جانب سے آڈیو لیکس پر بنائے گئے کمشن نے زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری کردیے ہیں۔ دوسری جانب پیمرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بھی مبینہ آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ تیار کرکے ٹرانسکرپٹ کی تصدیق بھی کردی ہے۔ جن آڈیوز کا ٹرانسکرپٹ جاری ہوا ہے ان میں سپریم کورٹ کے جج اور چوہدری پرویزالٰہی کے درمیان ہونے والی مبینہ گفتگو، عمران خان اور مسرت چیمہ کے درمیان مبینہ آڈیو، چیف جسٹس کی ساس اور وکیل طارق رحیم کی اہلیہ کے درمیان ہونے والی مبینہ آڈیو اور پرویز الٰہی اور ارشد جھوجہ ایڈووکیٹ کے درمیان ہونے والی مبینہ گفتگو شامل ہے۔ کمیشن کی جانب سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل طارق رحیم کی مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ بھی جاری کیا گیا ہے، جب کہ پرویزالٰہی اور صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کے درمیان مبینہ آڈیو، فواد چوہدری اور ان کے بھائی فیصل چوہدری کے درمیان ہونے والی مبینہ گفتگو اور ثاقب نثار کے بیٹے اور پی ٹی آئی رہنما کے درمیان مبینہ آڈیو کا ٹرانسکرپٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
ٹرانسکرپٹ 

ای پیپر-دی نیشن