اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا‘ انٹر بنک میں نرخ 285.15 ہو گئے ‘سونا 250 روپے تولہ سستا
کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا۔ جمعہ کو انٹر بینک میں 59 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 285.74 روپے سے کم ہو کر 285.15 روپے پر آ گئی جبکہ 1روپے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 309 روپے سے بڑھ کر 310روپے پر جا پہنچی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں 250 روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 35ہزار 750روپے ہو گئی۔ اسی طرح 214 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت2لاکھ 2 ہزار 118 روپے پر آ گئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں 9ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1952 ڈالر کا ہو گیا۔
ڈالر/ سونا