• news

امریکی دورے میں ملکہ الزبتھ کے قتل کا منصوبہ بنایا گیا تھا: ایف بی آئی 


لاہور (نیٹ نیوز) امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کی جانب سے جاری کی گئی خفیہ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ 1983 میں ملکہ برطانیہ الزبتھ (دوم) کے امریکی دورے کے موقع پر ان کے قتل کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ملکہ کے دورے سے ایک مہینہ قبل سان فرانسسکو کے ایک پولیس آفیسر کو ایک پب میں آئرش نژاد شخص نے بتایا تھا کہ وہ شمالی آئرلینڈ میں ربڑ کی گولی لگنے سے ہلاک ہونے والی اپنی بیٹی کا بدلہ ملکہ الزبتھ سے لے گا۔ آئرش ریپبلکن آرمی کی جانب سے ملکہ الزبتھ کی جان کو خطرے کے پیش نظر اس دھمکی کو سنجیدہ لیا گیا تھا۔ دستاویزات میں حفاظتی اقدامات یا گرفتاری کے حوالے سے زیادہ تفصیل شامل نہیں کی گئی تاہم بتایا گیا ہے کہ دھمکیوں کے پیش نظر خفیہ اداروں نے ملکہ کی کشتی کے گولڈن برج کے قریب پہنچنے سے قبل برج پر آمد و رفت بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے کزن لارڈ ماو¿نٹ بیٹن بھی آئرش ریپلکن آرمی کے بم حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ 102 پیجز پر مشتمل یہ دستاویز میڈیا کی جانب سے فریڈم آف انفارمیشن کی درخواست کے تحت ویب ایف بی آئی کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں۔

قتل منصوبہ 

ای پیپر-دی نیشن