• news

پی ٹی آئی کے مزید 146 رہنما نو فلائی لسٹ میںشامل، سابق آئی جی کابیٹا رضوان گرفتار 

اسلام آباد‘ لاہور‘ گجرات (نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار+ خبر نگار+ نامہ نگار) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 146 رہنما¶ں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کر دیئے۔ پروونشل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں ڈالے گئے پی ٹی آئی رہنما¶ں کی تعداد 226 ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق تمام افراد کی لسٹیں ائرپورٹس پر امیگریشن حکام کو فراہم کر دی گئیں۔ پولیس‘ نیب اور محکمہ اینٹی کرپشن کے مراسلوں پر نام لسٹ میں ڈالے گئے ہیں۔ 9مئی جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوسری طرف پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 9 مئی کو جناح ہاو¿س لاہور کور کمانڈر ہاو¿س پر حملے میں ملوث سابق آئی جی پنجاب اور سندھ میجر ریٹائرڈ ضیاءالحسن کے بیٹے رضوان ضیاءکوگرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم رضوان ضیاءکو جناح ہاو¿س لاہور میں توڑ پھوڑ کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔ رضوان ضیاءسابق آرمی آفیسر کا داماد اور ایک حاضر سروس اعلی پولیس افسر کا برادر نسبتی بھی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے جلا¶ گھیرا¶ کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کی درخواست میں آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کر لیا۔ ادھر سول جج گجرات فیصل محمود نے 10مئی کو جی ٹی ایس چوک میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں و کارکنوں کی جانب سے کےے گئے احتجاج کے سلسلہ میں تھانہ اے ڈویژن میں درج مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ضلعی صدر و سابق ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا، وائس چیئرمین یوسی فیضان خالد بٹ، عبدالحمید بٹ سمیت گرفتار 14 کارکنوں و رہنماﺅں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا۔سابق ایم این اے اور تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ عامر ڈوگر کو ملتان شیر شاہ موٹر وے انٹر چینج سے گرفتار کیا گیا۔ عامر ڈوگر چند روز قبل ضلع کچہری خانیوال سے رہائی کے بعد فرار ہو گئے تھے۔ عامر ڈوگر پر 9 مئی کو ملتان کینٹ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

ای پیپر-دی نیشن