مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل طارق فاروق کی نواز شریف سے ملاقات
کوٹلی (نمائندہ خصوصی) قائد پاکستان مسلم لیگ (نواز) محمد نوازشریف سے ان کے لندن آفس میں سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (نواز) آزاد جموں کشمیر چودھری طارق فاروق نے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کی تازہ ترین صورت حال، G20 ممالک کے وفود کی سرینگر میں منعقدہ سیاحتی کانفرنس کے اثرات، آزاد ریاست جموں کشمیر کی موجودہ سیاسی اور انتظامی صورت حال اور پی ایم ایل این آزاد جموں کشمیر کے تنظیمی معاملات زیر بحث آئے۔ ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (نواز) برطانیہ کے صدر زبیر گل، مسلم لیگ (نواز) آزاد جموں کشمیر کے سینئر رہنما چودھری عبدالرحمان اور چودھری جہانگیر حسین بھی موجود تھے۔