کیپٹل ہل حملہ، ٹرمپ کے حامیوں کے سرغنہ کو 18 سال قیدکی سز ا سنادی گئی
واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ میں 2021میں کیپٹل ہل(امریکی ایوان نمائندگان)پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے حملے کے مقدمے میں حملہ آوروں کے سرغنہ اسٹیورٹ رہوڈز کو 18سال قیدکی سزا سنادی گئی،اسٹیورٹ رہوڈز کو بغاوت کی سازش سمیت سکیورٹی اداروں پر حملے اور توڑ پھوڑ کے الزامات کا سامنا تھا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیورٹ رہوڈز پر عائد بغاوت کی سازش کی دفعہ امریکہ میں بہت کم استعمال ہوئی ہے،اسٹیورٹ رہوڈز امریکہ کی دائیں بازو تنظیم اوتھ کیپرز ملیشیا کا بانی ہے، تنظیم کے ارکان پر مسلح بغاوت کی منصوبہ بندی اور سکیورٹی اداروں پر حملے کے الزامات ہیں،حملے کے وقت اسٹیورٹ رہوڈز کیپٹل ہل سے باہر تھا تاہم اس پر الزام تھا کہ وہ پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کرنے والوں سے رابطے میں تھے،حملے میں ملوث ملزمان کو سنائی جانے والی سزاﺅں میں سے یہ 18سال قید کی سزا اب تک اس معاملے کی سب سے بڑی سزا ہے، پراسیکیوٹر نے عدالت سے 25سال قید کی اپیل کی تھی۔
کیپٹل ہل حملہ کیس سزا