• news

 مسلح جتھوں کے وکیلوں ‘ٹھیکیداروں کو امریکہ سے جواب مل گیا ‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے امریکہ میں کیپٹل ہل پر حملے کے سرغنہ اور کارندوں کو سزا جمہوری احتجاج اور ریاست پر حملے میں فرق ظاہر کرتی ہے، قومی علامات کی بے حرمتی کوئی ریاست برداشت نہیں کر سکتی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آئین اورقانون پامال کر کے قومی علامات کی بے حرمتی امریکہ میں ہو، برطانیہ یا پاکستان میں، اسے کوئی ریاست برداشت نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح جتھوں کے وکیلوں اور ٹھیکیداروں کو امریکہ سے ہی جواب مل گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن