• news

جج دھمکی کیس: عمران خان کی اپیل خارج کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد (وقائع نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جج دھمکی کیس میں ٹرائل کورٹ طلبی حکم کے خلاف عمران خان کی اپیل خارج کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت سے جاری تفصیلی فیصلہ میں عدالت نے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا عمران خان کو سمن کرنے کا نوٹس غیر قانونی نہیں ہے، اگر ضرورت ہو تو عمران خان اپنا اعتراض ٹرائل کورٹ کے سامنے بھی رکھ سکتے ہیں، عمران خان نے چالان رپورٹ کے کالم نمبر 2 کو چیلنج نہیں کیا، ٹرائل کورٹ میں طلبی نوٹس کے وقت تمام ثبوتوں کا جائزہ نہیں لیا جاتا، عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ جرم ہے یا نہیں، ٹرائل کورٹ کی جانب سے تفصیلی جائزے کے بعد اس کا تعین ہو گا۔ یاد رہے کہ عمران خان نے ٹرائل کورٹ کے یکم اکتوبر کے حکم کو چیلنج کر رکھا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن