فیصل آباد کے نواحی علاقوں میں 2 بچوں سے زیادتی‘ مقدمات
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اوباش افراد نے دو بچوں کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 225 ر ب میں ملزم سخاوت نے اپنے محلہ دار احمد یار کے گیارہ سالہ بیٹے (الف) اور تھانہ بچیانہ کے علاقہ 591 گ ب میں ملزم کاوش محمود کے چودہ سالہ بیٹے (الف) کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔