چین کے آخری شہنشاہ کی گھڑی 6.2 ملین ڈالر میں نیلام
بیجنگ(اے پی پی)چین کے آخری شہنشاہ کی گھڑی6.2 ملین ڈالر میں نیلا م کر دی گئی، سابق شنہشاہ پوئی نے یہ نایاب گھڑی روس میں دوران قید اپنے مترجم کو دی تھی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپس نیلام گھر نے کہا کہ تاریخی دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے گھڑی 86 سال پرانی ہے۔