• news

گوجرانولہ : قبر میں میت سے زیادتی: ٹوبہ ،طالبہ مبینہ درندگی کے بعد قتل 

گوجرانوالہ‘ حافظ آباد‘ کامونکی‘ سرائے مغل‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+ این این آئی) شےطان صفت ملزمان نے درندگی کی انتہا کر دی۔ پانچ روز قبل وفات پانے والی لڑکی کو قبر کے اندر اجتماعی زےادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولےس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصےلات کے مطابق کوٹ بھوانی داس کے رہائشی احسان اللہ کی بہن (ع) 22مئی کو وفات پا گئی تھی، جسے ورثاءنے آہوں و سسکےوں مےں سپرد خاک کر دےا۔ احسان دعا کےلئے قبرستان گےا جس نے دےکھا کہ قبر مسمار تھی اور متوفےہ کا کفن بھی کھلا ہوا تھا۔ اس دوران نفےس وغےرہ نے بتاےا کہ رات کو اشتےاق سمےت تےن ملزمان قبر کھود رہے تھے۔ درندہ صفت ملزمان نے اپنی شےطانی ہوس پوری کرنے کی خاطر مردہ لڑکی کو بھی نہ چھوڑا‘ تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پر قلعہ دےدار سنگھ پو لےس موقع پر پہنچ گئی ، پولےس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کےلئے ٹےم تشکےل دے دی ہے۔ دوسری جانب مردہ لڑکی سے اجتماعی زےادتی کے افسوسناک واقعہ کے بعد علاقہ بھر مےں خوف وہراس پھےلا ہوا ہے۔ حافظ آباد کے نواحی گاﺅں امراﺅ کلاں مےں اوباش ملزم کی مبےنہ طور پر چار سالہ بچی سے زےادتی۔ مقدمہ درج ۔ ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصےلات کے مطابق امےر حمزہ کی چار سالہ بےٹی منت اپنے ہمساےہ کے گھر کھےلنے کے لئے گئی تو وہاں پر 14سالہ ملزم علی رضا ولد عبدالرزاق نے اس کے ساتھ رےپ کےا۔ جس کے بعد ملزم فرار ہو گےا۔ پولےس تھانہ ونےکے تارڑ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتارکر لےا۔ بیوہ عورت کو شادی کا جھانسہ دیکر دو افراد نے کمرے میں بند کرکے ایک ماہ تک زیادتی کی اور اس سے لاکھوں روپے چھین کر گھر سے نکال دیا۔عزت اور دولت لٹوانے کے بعد مظلوم خاتون تھانہ میں پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں میگہ کی رہائشی بیوہ خاتون (ش) بی بی کو ایک خاتون ریاض بی بی نکاح کروانے کے بہانے رفاقت اور طارق کے پاس چھوڑ آئی اور مظلوم عورت کے دو تولہ کے سونے کے زیورات مالیتی 300000/ اور 200000/ نقدی بھی ہتھیا لی۔ بالآخر جب مظلوم خاتون نے ان سے نکاح کرنے کا کہا تو اوباشوں نے اسے دھکے دیکر گھر سے نکال دیا۔عزت اور دولت لٹوانے کے بعد مظلوم عورت انصاف کے حصول کیلیے تھانہ سرائے مغل پہنچ گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چوتھی کلاس کی طالبہ کی درخت سے لٹکتی نعش ملی ہے۔ پنجاب پولیس کے مطابق طالبہ 2 روز سے لاپتہ تھی‘ بچی کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ 11 سالہ لڑکی چوتھی جماعت کی طالبہ تھی، دو روز قبل سکول گئی مگر سکول نہ پہنچی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، لاش ہسپتال منتقل کردی گئی، شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قلعہ دیدار سنگھ کی (ا) کی جانب سے تھانہ واہنڈو میں درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ا±س کی شادی دو سال قبل موضع منڈیالہ تیگہ کے قمر سے ہوئی۔ گذشتہ روز ا±س کے س±سر ریاض، ا±س کے دوستوں اعجاز، ظہیر اور انس نے ا±سے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن