گلگت : برفانی تودہ گرنے سے 3 خواتین سمیت 10 جاں بحق، متعدد لاپتہ
گلگت‘ اسلام آباد (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان کے ضلع استور کے سرحدی علاقے شونٹر کے مقام پر برفانی تودہ کی زد میں آکر 10 افراد جاں بحق ، جن میں سات مرد اور تین خواتین بتائے جاتے ہیں جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔ برفانی تودہ کے زد میں آنے والوں کا تعلق پنچاب سے بتایا جاتا ہے جو ہر سال گرمیوں میں اپنے مال مویشی کے ہمراہ آزاد کشمیر کے نیلم وادی سے شونٹر پاس کے ذریعے گلگت بلتستان کے ضلع استور کے بالائی علاقوں کی طرف جاتے ہیں ،ہفتے کے روز بھی بکروال قبائل کے متعدد خاندان جو شونٹر پاس کے دامن میں قیام پزیر تھے پر پہاڑی تودہ گر پڑا‘ دس میتیں برف سے نکال لی گئی ہیں۔ جبکہ برف تلے دیگر افراد کی تلاش استور سمیت گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے ریسکو 1122 سمیت رضاکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ادھر صوبائی انتظامیہ نے استور اور گلگت سمیت دیگر اضلاع کے ھسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف‘ سابق صدر آصف علی زرداری اور پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہلاکتوں پر اظہار رنج و غم کےا ہے ،پی پی پی چیئرمین کا حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار، صبر جمیل کی دعا کی۔
استور تودہ