• news

اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویزالٰہی کی  ضمانت مسترد کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا


لاہور(خبرنگار) اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت مسترد کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا ۔ دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی پر ترقیاتی منصوبوں کے کاموں میں کرپشن سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔قانون تمام شہریوں کے لیے برابر ہے ۔ عدالت پرویز الہٰی کی ضمانت عدم حاضری کی بنیاد پر مسترد کرتی ہے ۔عبوری ضمانت میں قانون واضح ہے ،تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تک پرویز الہٰی نے تفتیش جوائن نہیں کی ۔گزشتہ سماعت پر پرویز الٰہی کے میڈیکل گروانڈ پر ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی گئی تھی۔پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹس کی بھی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
حکم جاری

ای پیپر-دی نیشن