• news

فوج میری، جلد سرپرائز دونگا، عمران، حکومت سے مذاکرات کیلئے ٹیم بنادی 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے۔ زمان پارک لاہور میں عمران خان نے صحافیوں اور وکلاءسے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر گفتگو بھی کی۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے۔ مراد سعید مستقبل کا لیڈر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج سے کوئی لڑائی نہیں یہ فوج میری ہے۔ جلد وقت تبدیل ہونے والا ہے اور آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز دوں گا۔ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق عمران خان کا کہنا تھاکہ جو چھوڑ کر جا رہے ہیں کچھ مجبور اور کچھ بے نقاب ہوئے۔ پارٹی کے لیے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں اور ٹکٹ ان کا حق ہے جبکہ صدر مملکت عارف علوی آئین کے مطابق کام کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔ مجھے گرفتار، نااہل اور قتل کرنے تک کی پلاننگ ہو چکی ہے۔ آج بھی ریفرنڈم کروا کر دیکھ لیں نتیجہ سامنے آ ٰجائے گا، حلف دیتا ہوں تشدد اور توڑ پھوڑ کا کبھی نہیں کہا۔ اس کے علاوہ عمران خان سے لیگل ٹیم نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں عمران خان پر درج مقدمات اور ان کے کیسز پر قانونی مشاورت کی گئی جبکہ عمران خان نے لیگل ٹیم سے گرفتار پارٹی رہنماو¿ں کی رہائی سے متعلق گفتگو بھی کی۔ علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے سات رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سات رکنی ٹیم میں شاہ محمود قریشی‘ پرویز خٹک‘ اسد عمر‘ حلیم عادل شیخ‘ عون عباسی‘ مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔ مذاکراتی ٹیم انتخابات سے متعلق حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔
عمران

ای پیپر-دی نیشن