پروفیسر خالد محمودشعبہ صحت کا اثاثہ، خدمات سے استفادہ کیا جائےگا: پرنسپل پی جی ایم آئی
لاہور(نیوز رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو شعبہ صحت کا بڑا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ وارانہ خدمات سے بھرپورہ استفادہ کیا جائے گا جبکہ سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز کوپی جی ایم آئی،امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال ” پروفیسر آف ایمریٹس“ بنایا جائے گا کیونکہ پروفیسر خالد نہ صرف صحیح معنوں میں اس اعزاز کے حقدار ہیں۔ بلکہ ان کی نیورو سرجری کیلئے خدمات اس سے زیادہ سراہے جانے کے قابل ہیں۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ پروفیسر خالد محمود نے نیورو سرجری میں متعدد نئے رحجانات کو متعارف کروا کر میڈیکل کے شعبے میں بلا شبہ نئے باب کا اضافہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر نام پیدا کیا اور وہ پاکستان میں بالخصوص ڈی بی ایس طریقہ علاج کے بانی ہیں۔ ان کی اس کاوش سے پاکستانی مریضوں کو بیرون ملک جانے کی ضرورت درپیش نہیں رہی ۔