ایکسائز ڈائریکٹر کے وائس چانسلرز ‘پرنسپلز کے نام خطوط
لاہور(نامہ نگار) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول لاہور کے ڈائریکٹر موٹرز محمد آصف نے شہر کی یونیورسٹیز اور کالجز کے وائس چانسلرز اور پرنسپلز کو خط ارسال کئے ہیںجس میں پارکنگ سکیورٹی طلباء،فیکلٹی ممبران، وزٹرز اور طلباءکو پِک اور ڈراپ دینے والی گاڑیوں کے ڈرائیورزو مالکان کو احساس دلانے کی درخواست کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو رجسٹر کروائیں، ٹیکس بروقت ادا کریں۔ لیٹر کی کاپی نوٹس بورڈز پہ بھی آویزاں کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی رہنمائی کےلئے میرے پرسنل موبائل نمبر پر رابطہ کریں۔