• news

احتساب عدالت: شہباز شریف‘ احد چیمہ کی بریت درخواستوں پر دلائل مکمل

لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت میںوزیر اعظم شہباز شریف اور احد چیمہ کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہو گئے۔ عدالت نے دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لئے۔ آئندہ سماعت 3 جون کو ہوگی، شہباز شریف اور احد خان چیمہ کے وکیل امجد پرویز نے موقف اپنایا کہ شہادت قلمبند ہو چکی ہے کوئی شہادت شہباز شریف کے خلاف کچھ سامنے نہیں آیا۔ آشیانہ اقبال سکیم میں  بے ضابطگی نہیں ہوئی۔ آشیانہ اقبال سکیم کے ٹھیکہ سے سرکاری خزانہ کو کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ نیب سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں بھی کرپشن کے شواہد نہیں ملے۔ نیب ریکارڈ پر شہباز شریف اور دیگر کے خلاف کرپشن یا بدنیتی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو کرپشن کے شواہد نہ ملنے پر ضمانت  فیصلہ میں گڈ بوائے کا لقب دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن