مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی چھوڑ گئی تو متبادل کا ابھی سے اعلان کر دیں‘ خواجہ آصف کا طنز
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی پر طنز کیا ہے۔خواجہ آصف نے کمیٹی کے ناموں کا نوٹیفکیشن ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا آنے والے دنوں میں یہ افراد پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ گئے تو مذاکرات کیلئے متبادل ناموں کا ابھی سے اعلان کر دیں۔