سال قبل پارٹی قیادت سے کہا تھا اداروں کیساتھ محاذ آرائی نقصان دہ : خسرو بختیار
اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیرخسروبختیار نے پاکستان تحریک انصاف سے دوری اختیار کرلی ہے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں سابق وفاقی وزیرخسروبختیار نے کہاکہ ایک سال قبل پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کہا تھا کہ اداروں کے ساتھ محاز آرائی نقصان دہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کورکمیٹی کی ممبرشپ اور جنوبی پنجاب کی صدارت بھی سال پہلے چھوڑ دی تھی۔خسرو بختیار نے کہاکہ 9مئی کے دل سوز واقعات نے مجھے مجبور کیاکہ پی ٹی آئی کے فلسلفے سے دور ہوجائوں، میرا 25سال کا تجربہ،مقامی، صوبائی اور قومی منصوبوں کے فرائض ادا کرنے پر محیط ہے، تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے کے ساتھ اب نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے اب پاکستان کا مستقبل تقسیم، محاذآرائی کی سیاست میں ہرگز نہیں۔