• news

پی ٹی آئی کا نگران حکومت کے خاتمے‘ نئے عبوری سیٹ اپ کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(خبرنگار) تحریک انصاف نے پنجاب میں موجودہ نگران حکومت کوختم کرنے اور نیا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔ درخواست میں صدر مملکت، وفاقی حکومت، الیکشن کمشن، گورنر پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے پنجاب میں 14 مئی الیکشن کے حکم کے بعد موجودہ نگران حکومت اپنی مدت پوری کر چکی ہے۔ 90 دن سے زائد کوئی بھی نگران سیٹ اپ نہیں رہ سکتا ہے، موجودہ نگران حکومت پنجاب غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر کام کر رہی ہے۔ استدعا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت کو ختم کر کے تمام پارٹیز سے مشاورت کے بعد نیا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن