• news

جماعت اسلامی نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی حوصلہ شکنی کی: سراج الحق

اسلام اباد(خبرنگار)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں ، حملے کسی کی ذاتی نہیں، قومی املاک پر کیے گئے۔ سیاسی کارکنان کے خلاف ملٹری کورٹس میں مقدمات کے حق میں ہیں نہ ہی کسی پارٹی پر پابندی کی حمایت کریں گے۔ امریکی لابی نے الیکشن کے لیے مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کیا۔ ملک میں سیاسی مخالفت دشمنیوں میں تبدیل ہوگئی، ادارے، سیاست دان دست و گریبان ہیں، ججز میں تقسیم موجودہ پولرائزیشن کا سب سے خطرناک پہلو ہے۔ ادارے حلف کی پاسداری کریں اور غیرجانبداد ہوجائیں۔ پی ڈی ایم ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ناکام ہوگئیں ، ان کا عوام میں مقابلہ کریں گے ، آنے والا کل اسلامی نظام کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں مرکزی سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن