عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل رؤف حسن سیکرٹری اطلاعات مقرر
لاہور( نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل مقرر کردیا۔ عمر ایوب، اسد عمر کی جگہ جنرل سیکرٹری ہوں گے ۔ اس کے علاوہ رؤف حسن کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ عمران خان کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔