• news

جناح ہائوس لاہور میں توڑپھوڑ کی تحقیقات کیلئے مزید 4 جے آئی ٹیز تشکیل

لاہور  (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے 9 مئی کو جناح عہائوس لاہور میں تھوڑپھوڑ کی تحقیقات کیلئے مزید چار جے آئی ٹیز بنا دی جس کے بعد جے آئی ٹیز کی تعداد 5 ہو گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جناح ہاؤس لاہورمیں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے  دیں۔ محممہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹیز جناح ہائوس حملہ کیس کے مختلف مقدمات کی تفتیش کریں گی۔ ایک جے آئی ٹی کی کنوینر ایس ایس پی انویسٹی گیشن آنوش مسعود مقرر کی گئی ہیں۔ انوش مسعود کی سربراہی میں جے آئی ٹی گلبرگ میں درج مقدمہ کی تفتیش کرے گی۔ دو درجے آئی ٹیز کی سربراہی ایس پی رضا تنویر کریں گے۔ رضا تنویر کی سربراہی میں جے آئی ٹیز مغلپورہ اور سرور روڈ تھانہ میں درج مقدمات کی تفتیش کرے گی۔ چوتھی جے آئی ٹی کا سربراہ ایس پی انویسٹی گیشن عبدالحنان کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بنائی گئی جے آئی ٹی کا کنوینر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹائون عقیلہ نیاز نقوی کو مقرر کیا گیا جبکہ پولیس کے چار دیگر افسران بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔ جے آئی ٹی کے ممبران میں ڈی ایس پی معصوم علی‘ انسپکٹر محمد ارحم‘ سب انسپکٹر جاوید اور سب انسپکٹر شہباز اختر شامل ہیں۔ جناح ہائوس میں توڑپھوڑ اور جلائو گھیرائو کے کیسز کی تفتیش کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹیز کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ پانچوں جے آئی ٹیز نے گزشتہ روز سے ہی اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن