اپوزیشن لیڈر کام کرتا رہوں گا‘ سینیٹر وسیم شہزاد‘ پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کا اعلان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) سینٹ میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے پارٹی نہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر سینٹ کام کرتا رہوں گا۔ مشکل وقت ہے اور مشکل وقت میں ہی کردار نبھانا ہوتا ہے۔ 9 مئی کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ گھر جلا کر چراغاں نہیں کیا جا سکتا۔ ماضی میں ہوئے ڈان لیکس‘ میمو گیٹ بھی قابل مذمت تھے۔ 9 مئی پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ فوج اور عوام میں اعتماد اور محبت کا رشتہ ہے۔ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مضبوط افواج ناگزیر ہیں۔ سیاسی قیادت بے یقینی کی صورتحال ختم کر کے جمہوری عمل آگے بڑھائے۔