• news

شاہ محمود کی رہائی کا حکم‘ تفتیش کیلئے یاسمین راشد‘ محمود الرشید کی جیل سے طلبی درخواست منظور

لاہور‘ ننکانہ صاحب‘ پشاور (خبر نگار + بیورو رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کی نظربندی کالعدم اور گرفتاری غیرقانونی قرار دے دی اور قرار دیا کہ تھری ایم پی اے کے تحت نظربندی کا حکم صرف ٹھوس شواہد پر ہو سکتا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عمران خان گرفتاری پر توڑ پھوڑ کرنے اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے کیس میں تفتیش کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی جیل سے طلبی بار کے پولیس کی استدعا منظور کر لی۔ عدالت نے 29 مئی کو ملزموں کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی، دوسری طرف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے16کارکنوں کی 16ایم پی او کے تحت درج مقدمہ کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔ پولیس تھانہ بڑا گھر نے سابق ایم پی اے رانا جمیل حسن گڈ خاں کی زیر قیادت ٹائر نذر آتش کر کے لاہور  جڑانوالہ روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کرنے حکومتی اور حساس اداروں کے خلاف نعرہ بازی کرنے کے الزام میں تحریک انصاف کے76نامزد اور15نامعلوم کارکنوں کے خلاف 16ایم پی اور سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت عمران خان کی گرفتاری پر جی او آر ون مین گیٹ پر توڑ پھوڑ اور جلائو گھیراوء کیس کی سماعت، جج اعجاز احمد بٹر نے دو ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنے والے 20 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کر لی گئی۔ ادھر خیبر پی کے میں جلاؤ گھیراؤ‘ سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور پرتشدد مظاہروں میں گرفتار ہونے والے ملزمان کی تعداد 2 ہزار 788 ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن