پانی وفاق نے دینا تو کراچی بھی اسے دیں‘ خال مقبول‘ مسائل کی وجہ سندھ حکومت، مصطفی کمال
کراچی (سٹاف رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق سے پانی مانگ رہی ہے‘ ا گر پانی وفاق نے دینا ہے تو پھر کراچی بھی ان کے حوالے کر دیں۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدقیی نے کہا کہ یہ شکایت اور احتجاج ان سے کیا جاتا ہے جن سے توقعات ہوں۔ پیپلز پارٹی کے ہر دور میں ایک ہی طریقہ واردات ہوتا ہے۔ بتایا جائے پکا قلعہ حیدر آباد میں گولی چلانے والے کتنے لوگوں کے کٹہرے میں کھڑا کیا‘ ہم نے کبھی احتجاج کے دوران شہداء کی یادگاروں کو نقصان نہیں پہنچایا۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ زرداری صاحب ! بلاول کو وزیراعظم بنانا ہے تو کراچی والوں کو پہلے ان کا حق دو۔ اور اگر کوئی پی ٹی آئی سے ایم کیو ایم میں آنا چاہے تو اسے خوش آمدید کہیں گے۔ کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی سندھ کی کل آبادی سے 50 فیصد زیادہ ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی میں مسائل کی وجہ سندھ حکومت ہے‘ پاکستان کے کوٹے سے سندھ کو 36 ہزار 3 سو 70 ملین گیلین پانی ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں سے کراچی کو 540 ملین گیلن ملتا ہے۔ لیاقت آباد والے پورے لاہور سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل بنا کر اس شہر کے کوٹے کو بھی چھین رہے ہیں۔