• news

ماڈل ٹائون کچہری آتشزدگی‘ 4 چیمبر‘ ریکارڈ جل گیا‘ پنجاب بار کونسل کل ہڑتال کرے گی

لاہور (خبر نگار) ماڈل ٹائون کچہری میں آتشزدگی، آگ فلائی اوور کے نیچے لوہے اور فائبر سے بنائے چیمبرز میں لگی آگ لگنے سے چالیس سے زائد چیمبر جل کر خاکستر ہو گئے۔ ریسکیو نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر آگ پر قابو پایا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، وکلاء دفتر کا اہم عدالتی ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا۔ پنجاب بار کونسل نے صوبائی دارالحکومت کی ماڈل ٹائون کچہری میں آگ لگنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کل بروز سوموار کو عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ گذشتہ روز پنجاب بار کونسل کے وائس چیئر مین بشارت اللہ خان، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی طاہر شبیر چودھری کی زیر صدارت ممبران کا اہم اجلاس منعقد ہوا اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور خاکستر ہونے والے وکلاء چیمبرز کو دوبارہ تعمیر کر کے دیئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن