ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر سمیع زین نے عمرہ ادا کر لیا
لاہور (نیٹ نیوز) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ریسلر سمیع زین نے عمرہ ادا کر لیا۔ بین الاقوامی ریسلر سمیع زین نے حرم میں اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔ انہوں نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پیشہ ور ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ رہنے سے ان مقامات پر بھی جاتے ہیں جن کا خواب میں بھی نہیں سوچا۔ سمیع زین ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ہیں اور کئی ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔