ملک معاشی ناکامی کی طرف جا رہا‘ نئی حکومت سال سے زیادہ نہیں چلے گی: شبر زیدی
لاہور (آئی این پی) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ ملک تیزی سے معاشی ناکامی کی طرف جارہا ہے۔ وزیر خزانہ کی مجبوری ہے وہ کیسے کہہ دیں کہ خزانہ خالی ہے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ملکی اور غیر ملکی قرضے ادا نہیں کر سکتا، الیکشن کے بعد بھی معاشی بہتری نظر نہیں آرہی، الیکشن کے بعد آنے والی حکومت ایک سال سے زیادہ نہیں چل سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک تیزی سے معاشی ناکامی کی طرف جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ کی مجبوری ہے وہ کیسے کہہ دیں کہ خزانہ خالی ہے۔ ہم بھارت سے کیوں نہیں سیکھ سکتے؟ تقریب میں شامل قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ریونیو اہداف حاصل نہیں ہو رہے۔ سابق حکومت نے تین ارب ڈالر زیرو ریٹ پر لٹا دئیے، معیشت وینٹی لیٹر پر ہے اور ہم اس کی شادی کی تاریخ طے کرنا چاہتے ہیں۔
شبر زیدی