• news

صدر کی جگہ مودی نے پارلیمان کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا‘ اپوزیشن کا بائیکاٹ


نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ‘ این این این آئی) بھارت میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے متنازعہ افتتاح پر اپوزیشن ناراض ہو گئی۔ اپوزیشن کی 19 پارٹیوں نے پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح صدر کی بجائے وزیراعظم سے کرانے پر احتجاج کیا۔ کانگریس بھی شامل تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو تابوب جیسا قرار دیدیا۔ راشٹریہ جنتا دل کی تابوت اور پارلیمنٹ کی عمارت کی تصویر وائرل ہو گئی۔ اپوزیشن کانگریس رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح صدر کو کرنا چاہئے تھا۔ مودی نے اپنی تشہیر کیلئے پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح صدر کو نہیں کرنے دیا۔ مودی نے کہا کہ عمارت بھارت کی نوادرات کا ثبوت ہے۔
بائیکاٹ

ای پیپر-دی نیشن