ارشاد عارف سی پی این ای کے صدر،اعجاز الحق سیکرٹری جنرل منتخب
لاہور( نیوزرپورٹر)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) کے سالانہ انتخابات 2023-24 میں ارشاد عارف(روزنامہ 92 نیوز لاہور)کو صدر ، انورساجدی(روزنامہ انتخاب کراچی) سینئر نائب صدر ،اعجاز الحق(روزنامہ ایکسپریس کراچی ) کو سیکرٹری جنرل ،حامد حسین عابدی(روزنامہ امن کراچی)کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،عامر محمود(کرن گروپ کراچی)کو نائب صدر سندھ ، یوسف نظامی(ڈیلی پاکستان ٹوڈے لاہور)کونائب صدر پنجاب ،طاہر فاروق(ڈیلی اتحاد پشاور)کونائب صدر کے پی کے ،سردار خان نیازی(نیارخ)پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز) کو نائب صدر اسلام آباد ، عارف بلوچ(ڈیلی بلوچستان ٹائمز کوئٹہ)کو نائب صدر بلوچستان ، غلام نبی چانڈیو(روزنامہ پاک کراچی) کوفنانس سیکرٹری اورزبیر محمود(ڈیلی صورت حال فیصل آباد) انفارمیشن سیکرٹری منتخب کیا گیا۔دیگر عہدیداروں میں جوائنٹ سیکرٹری سندھ مقصود یوسفی(روزنامہ نئی بات کراچی)،جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ضیا تنولی(روزنامہ فائنل نیوز لاہور)،جوائنٹ سیکرٹری کے پی کے ممتاز صادق(روزنامہ آزادی سوات)،جوائنٹ سیکرٹری اسلام آباد یحی سدوزئی(روزنامہ لیڈ پاکستان اسلام آباد)،جوائنٹ سیکرٹری بلوچستان منیر بلوچ(روزنامہ نوائے وطن کوئٹہ)منتخب ہوئے۔روز نامہ نوائے وقت کے چیف رپورٹر ندیم بسرا سٹینڈنگ کمیٹی کے بلا مقابلہ رکن منتخب ہو گئے۔ قاضی اسد عابد (ماہنامہ عبرت میگزین حیدرآباد)،اکرام سہگل (ماہنامہ ڈیفنس جرنل کراچی)شیر محمد کھاوڑ(روزنامہ اپیل کراچی)،عبدالخالق علی (آن لائن نیوز ایجنسی)،احمد شفیق (ماہنامہ ہاسپٹیلٹی پلس لاہور)وقاص طارق (ڈیلی جہاں نما لاہور)،ذوالفقار راحت (ہاٹ لائن لاہور)،شہزاد امین (ڈیلی گلف نیوز لاہور)،ایم سراج(روزنامہ جہان پاکستان لاہور)،کاظم خان(ڈیلی ٹائمز لاہور)،ندیم بسرا(نوائے وقت لاہور)،عدنان ظفر (ڈیلی آج پشاور)،اکمل چوہان(روزنامہ وفا بہاولپور)،ایاز علی میمن(ڈیلی نجات سکھر)،فقیر منٹھار منگریو(روزنامہ مہران حیدرآباد)،علی ارباز خان(روزنامہ ملتان نامہ ملتان)،تنویرشوکت(روزنامہ غریب فیصل آباد)،فضل الحق (ڈیلی ٹائمز پشاور)،تزئین اختر (روزنامہ ازکار اسلام آباد)،خلیل الرحمن(روزنامہ اسلام اسلام آباد)،اعتزازحسین شاہ(روزنامہ میدان پشاور)،علی احمد ڈھلون(روزنامہ لیڈرلاہور)،محمود عالم خالد (ماہنامہ فروزاںکراچی)،علی حمزہ افغان(ہفت روزہ تکبیر کراچی )اوراویس رازی( ہفت روزہ عزم لاہور)سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے۔جبکہ واحد خاتون نشست پرصدر ارشاد احمد عارف نے منزہ سہام (ماہنامہ دوشیزہ کراچی )کو نامزد کیا۔اس موقع پر سابق صدرکاظم خان نے کہا کہ سی پی این ای نے پہلے بھی ملک میں اظہار رائے کی آزادی کے فروغ کے لیے جدوجہد کی اور آئندہ بھی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ نومنتخب صدر سی پی این ای ارشاد عارف نے کہا کہ صحافت اور آزادی اظہار رائے کی آزادی کا تحفظ روز اول سے نصب العین رہا ہے اورسابق صدر کاظم خان کے اقدامات میرے لیے مشعل راہ ہیں ،جن سے مجھے نیا حوصلہ ملا ہے۔ میں سی پی این ای کی نومنتخب اسٹینڈنگ کمیٹی کے تعاون سے ان شا اللہ ان کے اقدامات کا تسلسل جاری رکھوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں آنے والا وقت کافی کٹھن نظر آرہا لیکن ہم میڈیا پر کبھی کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے۔ آخر میں انھوں نے تمام اراکین سی پی این ای کا شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت ،وزیراعظم،عمران خان،وزیراعلی بلوچستان،وفاقی سیکرٹری اطلاعات،سہیل علی خان نے بھی عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔اورکہا میڈیا پاکستان میں اہم سماجی ، سیاسی اور معاشی موضوعات پر لوگوں کو تعلیم دینے اور رائے عامہ کو ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سی پی این ای کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں صدر ارشاد عارف سیکریٹری جنرل اعجاز الحق ڈپٹی سیکرٹری جنرل عابد حسین فنانس سیکریٹری غلام نبی چانڈیو سینئر نائب صدر انور ساجدی نائب صدر عارف بلوچ اور جوائنٹ سیکر یٹری منیر بلوچ کی انکے عہدوں پر کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی این ای اخباری صنعت کی ترقی اور اس اہم صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اہم فورم ہے جس نے ہمیشہ اپنے مقصد کے حصول کے لئے بھرپور جدوجہد کی ہے ۔وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات سہیل علی خان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباددی۔گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز(سی پی این ای) کے نومنتخب صدر ارشاد عارف اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نومنتخب عہدیداروں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہترین انداز سے نبھانے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سی پی این ای