• news

پاکستان‘ بنگلہ دیش سے تعلقات قابل قدر‘ چاہتے ہیں عوام الیکشن میں حصہ لیں: امریکہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام بامعنی طور پر اپنی حکومتوں کے انتخاب میں حصہ لیں۔ امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن بھی ان قانون سازوں میں شامل ہو گئیں جو پاکستان میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہم پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کے ساتھ اپنے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔ ہم ایک ایسے مستقبل کی حمایت کیلئے پرعزم ہیں جس میں تمام پاکستانی اور بنگلہ دیشی اپنی حکومتوں میں بامعنی طورپر حصہ لے سکیں اور اپنے آئین اور قوانین کے مطابق اپنے انتخابات کے نتائج کا تعین کر سکیں۔ شیلا جیکسن نے کہا کہ اس بات پر تشویش ہے سابق وزیراعظم کو متعدد بار گرفتار کیا گیا اور اس بظاہر ناانصافی پر منصفانہ ردعمل کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور حکومت کی پرامن مخالفت کا اظہا کرنے والوں کے تحفظ پر فکرمند ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن