افغانستان‘ ایران کا مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر زور
کابل (اے پی پی) افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے افغانستان میں ایران کے سفیر حسن کاظمی کے ساتھ ملاقات میں کابل اور تہران کے درمیان مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا سہارا لینے کی ضرورت ہے۔ دریائے ہلمند پر ایران کے پانی کے حقوق پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کابل اور تہران سے متعلق مسائل کو "بات چیت اور افہام و تفہیم" کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان اور ایران کے درمیان1351 میں فارسی کیلنڈر میں طے پانے والے ایک معاہدے کی بنیاد پر، جو 1972 ءمیں موافق تھا، کابل دریائے ہلمند کے پانی کو پڑوسی ملک ایران تک جانے کی اجازت دینے کا پابند ہے۔
افغان‘ ایران