• news

 اسحاق ڈار سے ایس ای سی پی کے چیئرمین کی ملاقات


 اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین عاکف سعید نے اتوار کو فنانس ڈویڑن میں ملاقات کی۔ ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ایس ای سی پی اور وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے پیر سے اسلام آباد میں شروع ہونے والی اسلامک کیپٹل مارکیٹ پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین ایس ای سی پی نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ کانفرنس میں شرکت کے لیے وفود پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔ یہ کانفرنس پاکستان کے مالیاتی نظام کو ربا سے پاک بنانے کے لیے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد میں مدد کرے گی۔ اجلاس میں کانفرنس کے انتظامات کے علاوہ ایس او ایز سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار 

ای پیپر-دی نیشن