• news

محب وطن ن لیگ نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا: حمزہ شہباز

لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ یہ شرف مسلم لیگ ن کی محبِ وطن قیادت کو ہی نصیب ہوا کہ جس نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ یوم تکبیر پر اپنے خصوصی پیغام میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 28مئی کا دن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لئے اعزاز اور فخر کا دن ہے۔ قائد نواز شریف نے ذاتی مفاد کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دی۔ قائد نواز شریف کا یہ فعل ملکی سلامتی، دفاع اور قومی وقار و افتخار کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہم ملکی دفاع، ترقی اور خوشحالی کیلئے یکسو ہیں اور کسی کو بھی اپنی منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن